تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 13:41

چین میں 380 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ماحول دوست ٹرین

بیجنگ : چین میں تین سو اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ماحول دوست ٹرین نے آزمائشی سفر شروع کردیا۔



آزمائشی سفر کے دوران ٹرین کو نوے بوگیاں لگائی گئی ہیں۔ بیجنگ کے جنوبی ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے سات سے آٹھ منٹ بعد ہی ٹرین نے تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لی۔ ٹرین کی نشستیں کشادہ اور آرام دہ ہیں۔ وی آئی پی کلاس کی نشستیں طیاروں کے مقابلے میں زیادہ کشادہ اور آرام دہ ہیں۔ جس پر مسافر ٹی وی سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ٹیبل لیمپ کی روشنی میں مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔



ٹرین میں تھری جی موبائل فون کے ذریعے وہ انٹرنیٹ سے بھی منسلک رہ سکتے ہیں۔ ٹرین باقاعدہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں چلائی جائے گی۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.