3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:55
دسواں چینی سیٹلائٹ خلا کو روانہ
چین نے اپنا دسواں سیٹلائیٹ خلا میں چھوڑ دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارہ کے مطابق اس سیٹلائیٹ میں نیوی گیشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائیٹ کئی اہم مقاصد کیلئے خلاء میں بھجوایا گیا ہے۔ اس سے قبل چین نے زراعت سے متعلق سیٹلائیٹ بھی خلاء میں بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ چین 2020ء تک خلاء میں اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلئے چین خلاء باز کے بغیر متعدد مشن خلاء میں بھیج چکا ہے۔