20 جون 2012
وقت اشاعت: 11:27
دہشتگردی کو فروغ دینے والی ویڈیوز ختم
گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی پولیس کی درخواست پر اس نے یوٹیوب سے مبینہ طور پر دہشت گردی کے فروغ کا باعث بننے والے چھ سو چالیس ویڈیوز ہٹا دیئے ہیں۔ انٹرنیٹ کے مشہور سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ برطانیہ کی پولیس ایسوسی ایشن کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد مشتبہ ویڈیوز کے پانچ اکاؤنٹس غیر فعال کردیئے گئے ہیں اور ایسے چھ سو چالیس ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے جن سے مبینہ طور پر دہشت گردی کے فروغ کا خدشہ تھا۔ علاوہ ازیں گوگل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت سارے ملکوں کی جانب سے اس قسم کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر موجودہ پاک فوج اور سیاسی رہنماؤں کی تضحیک کا باعث بننے والے ویڈیوز ہٹائے جائیں تاہم حکومت پاکستان کی یہ درخواست مسترد کی گئی ہے۔