30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:12
دنیا بھر میں چھ ارب انسان موبائل فون استعمال کرتے ہیں
مجموعی عالمی آبادی میں سے چھ ارب انسان موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔ پانچ ارب کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی کے تین چوتھائی حصے کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار میں ایک ارب انسانوں کو یہ سہولت دستیاب تھی۔ رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے استعمال کا رجحان ترقی پذیر ممالک میں بہت تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے۔