8 مئی 2012
وقت اشاعت: 13:17
فیس بک کے مالک آمدنی سے زیادہ ٹیکس دینگے
امریکی ٹیکس حکام سماجی رابطوں کے نیٹ ورک فیس بک کے مالک سے 903 ملین ڈالر کا ٹیکس وصول کریں گے۔ فیس بک کے خالق مارک زوکر برگ کے اپنی کمپنی میں اثاثے گو کہ 18.7 ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں لیکن اس سال اپنی آمدنی سے زیادہ رقم وہ ٹیکس کی مد میں دینے والے ہیں۔ فیس بک اس سال اڑھتیس کروڑ اسی لاکھ حصص فروخت کیلئے پیش کرے گا جس میں سے بارہ کروڑ حصص خود مارک زوکر برگ خریدنا چاہتے ہیں جن میں سے چھ کروڑ حصص پر انہیں ٹیکس دینا پڑے گا۔ امریکی تحقیقی فرم پرائیوکو کا کہنا ہے کہ ان شئیرز پر زوکر برگ کو نو سو تین ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جبکہ اس سے ان کو آمدنی ایک سو بیالیس ملین ڈالر ہوگی۔ اپنے بیڈ روم سے سماجی رابطوں کے نیٹ ورک فیس بک کا آغاز کرنے والے اٹھائیس سالہ مارک زوکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔