تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 13:24

فیس بک نے دبئی میں دفتر کھول لیا

گلوبل سوشل آن لائن فیس بک نے دبئی میں اپنا دفتر کھولا ہے اور اس طرح اپنے کاروبار کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی مارکیٹ تک وسعت دی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اس کے چار کروڑ پچاس لاکھ استعمال کنندگان ہیں۔ خلیجی امارات میں ایک پریس کانفرنس میں تقسیم کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی ایم ای این اے ٹیم دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک کی پاور کوبروئے کار لانے میں مدد دینے کیلئے علاقہ میں کام کرنے والے دوسرے برانڈوں کے ساتھ مل کر کام کرئے گی۔ فیس بک کی نائب صدر اور یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے مینجنگ ڈائریکٹر جوانا شیلڈز نے کہا کہ ایم ای این اے ریجن میں فیس بک کے ساڑھے چار کروڑ استعمال کنندگان ہیں، انہوں نے کہا کہ ریجن میں نیٹ ورک کا پہلا دفتر اپنے تجربے سے فائدہ پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریجن میں پہلے ہی ہمارے زبردست پارٹنر ہیں جو سوشل نیٹ ورک کی پاور کے حصول کیلئے انتہائی جدید اور منفرد طریقوں سے فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے ریجن کے متعدد ایڈورٹائز کلائنٹوں کا حوالہ دیا جن میں دوبئی کی ایمریٹس ائر لائنز اور دوحہ میں قائم الجزیرہ ٹیلی ویژن شامل ہیں۔ فیس بک جس کے ماہانہ عملی استعمال کنندگان کی تعداد 901 ملین ہے کو حال ہی میں امریکی سٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے لیکن اس کے بعد سے اس کے حصص کی قیمت گر گئی ہے۔ منگل کو فیس بک کے حصص کی قیمت 9.68 فیصد کے نقصان سے 28.82 ڈالر ہوگئی ہے اس طرح اس کے حصص کی قیمت پہلی مرتبہ تیس ڈالر سے نیچے گر گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.