5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:25
انٹرنیٹ ایکسپلوررکےاستعمال میں مزیدکمی
عام طور پر کسی نقصان پر ادارے خوشی کا اظہار نہیں کرتے مگر مائیکروسافٹ نے اس کے برخلاف امریکہ میں اپنے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے استعمال میں کمی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ امریکہ میں مائیکرو سافٹ کے براؤزر کے ورژن 6 کے استعمال میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے مگر آسٹریا، پولینڈ، سوئیڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے میں صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر زیادہ پسند آگیا ہے۔
مائیکرو سافٹ اب کوشش کر رہا ہے کہ لوگ اس کے نئے براؤزر یعنی انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 کو زیادہ پسند کریں تاہم اس کے لئے اصل مسئلہ گوگل کروم اور فائرفوکس کی مقبولیت بنا ہوا ہے۔
اس وقت تاریخ میں پہلی بار براؤزر کی دوڑ میں مائیکرو سافٹ کا حصہ 50 فیصد سے بھی ہوگیا ہے، جبکہ کروم 20 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔