تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دو ارب

دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دو ارب کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کے سربراہ حمادون تورے نے بتائی۔ اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کے سیکرٹری جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ موبائل فون کنکشنز کی تعداد بھی پانچ ارب کی حد عبور کرگئی ہے۔ تورے کے بقول سال دوہزار کے آغاز میں دنیا بھر میں موبائل فون سبکسرائبرز کی تعداد محض پچاس کروڑ تھی جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی تعدادپچیس کروڑ کے قریب تھی۔ اطلاعات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس میں سے ایک فیس بک میں گولڈمین ساش اور ایک روسی سرمایہ کار سے سرمایہ کاری کی ہے اور اس معاہدے میں فیس بک ویب سائٹ کی مالیت پچاس ارب ڈالر طے کی گئی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ گولڈمین ساش نے نے فیس بک میں چار سو پچاس ملین ڈالر جبکہ ڈیجیٹل سکائی ٹیکنالوجیز نے پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.