15 مئی 2012
وقت اشاعت: 13:18
انٹرنیٹ ٹی وی کے استعمال کے رجحان میں اضافہ
امریکہ میں انٹرنیٹ ٹی وی کا تیزی سے رواج کیبل ٹی وی کے خاتمے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 30 لاکھ امریکیوں نے کیبل ٹی وی کا کنکشن ختم کرتے ہوئے انٹرنیٹ ٹی وی سے استفادہ شروع کر دیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق کیبل ٹی وی کٹوانے والے بعض صارفین نے ٹیلی کام پرووائیڈر یا سیٹلائٹ ٹی وی کی طرف رجوع کیا تاہم کیبل ٹی وی کے کنکشن کی خریداری میں 1.5 ملین تک کمی واقع ہوئی۔ امریکہ میں ہائی ڈیفینشن ٹی وی استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ ہے۔