تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

آئی پیڈ یوزرز کیلئے ڈیجیٹل اخبار

امریکامیں آئی پیڈ یوزرزکیلئے ایک اور خوشخبری اب وہ خصوصی ڈیجیٹل اخبارسے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ امریکی شہریوں کوایپل آئی پیڈپرقومی سیاست سے لے کرکھیل، انٹرٹینمنٹ اوردیگرہرقسم کی خبریں سالانہ چالیس ڈالرزپردستیاب ہونگی۔ جوپرنٹ، آڈیو، ویڈیواورتصاویرکی شکل میں ہونگی۔ دی ڈیلی کے نام سے ڈیجیٹل اخبارکاافتتاح نیوزکارپوریشن کے سی ای اوروپرٹ مردوک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ اشتہارات اورسبسکرپشن سے باقاعدہ آمدنی سے قبل دی ڈیلی پرہفتہ وارپانچ لاکھ ڈالریااس سے بھی کم لاگت آئے گی۔ ڈیجیٹل اخبارروزانہ صبح شائع ہوگا۔ جس پردن کے مختلف اوقات میں تازہ ترین خبریں، تصویریں اورایچ ڈی ویڈیوزاپ ڈیٹ کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق دی ڈیلی میں کامیابی کا بہت استعداد موجودہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.