تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کائنات سدا پھیلتی رہے گی

کہکشاؤں کا مشاہدہ کرنے والی ایک دوربین سے معلوم ہوا ہے کہ شاید کائنات کی وسعت میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہےگا۔

ماہرین فلکیات نے معلوم کیا کہ دور دراز ستاروں سے آنے والے روشنی ’ایبل 1689‘ نامی کہکشاؤں کے جھرمٹ کے قریب سے گزرنے پر بگڑ جاتی ہے۔ انہوں نے روشنی میں اس تبدیلی سے کائنات میں موجود ’پوشیدہ توانائی‘ کی مقدار کے بارے میں اندازہ لگانے کی کوشش کی۔

’پوشیدہ توانائی‘ ایک پراسرار طاقت ہے جو کائنات کے پھیلاؤ کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ ماہرین فلکیات نے کائنات میں اس توانائی کے پھیلاؤ کے بعد اندازہ لگایا کہ شاید کائنات کا نصیب سدا پھیلتے رہنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کائنات آخر میں سرد اور اجاڑ ہو کر رہ جائے گی۔ کائنات کے بارے میں یہ تحقیق ’سائنس‘ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کرنے والی بین الاقوامی ٹیم کی قیادت امریکی خلائی ادارے ناسا کے پروفیسر ایرک جولو کر رہے تھے۔

مارین کا کہنا ہے کہ تین چوتھائی کائنات ’پوشیدہ توانائی‘ پر مشتمل ہے جو دیکھی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس توانائی کی موجودگی کے بارے میں کائنات کے پھیلاؤ پر اس کے اثرات سے معلوم ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.