10 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
کچرے دان میں بھی کیمرہ لگا دیا گیا
لوگ اکثر اہم چیزیں کو ڑے دان میں پھینک کر پھر انہیں ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اب کچرے دان میں بھی کیمرہ لگا دیا گیا ہے ۔BinCam نامی ڈسٹ بن میں لگا کیمرہ اس میں پھینکی جانے والی ہر چیز کی تصویر محفوظ کر کے ایک مخصوص پروگرام کے تحت انہیں فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اَپ لوڈ کردے گا۔ اس کچرے دان کا مقصد لوگوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ اکثر اوقات وہ ضروری اور کارآمد اشیاء خصوصاً کھانا پینا بھی بیکار سمجھ کر کچرے میں پھینک دیتے ہیں جس کا احساس انہیں بعد میں ہو تا ہے ۔فیس بک پر یہ تصاویر دیکھ کر انہیں احساس ہو سکتا ہے کہ جس چیز کو وہ بیکا ر سمجھ کر پھینک رہے ہیں وہ ان کے کام بھی آسکتی ہے ۔