25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کائنات میں ایک اور نظام شمسی کی دریافت
ماہرین فلکیات اللہ تعالی کا نظامِ کائنات تاحال سمجھنے سے قاصر ہیں اور ایک نئے نظام شمسی کی دریافت نے ماہرین فلکیات کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے کہ اس کائنات کے کتنے رخ اپنے اندر کتنے راز سموئے ہوئے ہیں۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی خلائی دوربین نے کائنات میں ایک اور نظامِ شمسی کو کھوج لیا ہے جس کی تصدیق ناسا نے باقاعدہ اعلان کے ذریعے کردی ہے۔ اس نظامِ شمسی میں چھ سیارے ہیں جو دنیا کی طرح مدار میں ایک سیارے کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ کیپلر ٹو نامی یہ نیا نظامِ شمسی دنیا سے دو ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔