تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
10 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:2

خواتین میں فیس بک کے استعمال کا رجحان زیادہ

سماجی ویب سائٹ فیس بک کے استعمال میں مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کی ایک تحقیق کے مطابق فیس بک کو خواتین مردوں سے زیادہ استعمال کرنے کا رجحان رکھتی ہیں اور فیس بک کے استعمال کی نشے کی طرح عادی ہوجاتی ہیں۔ تحقیق کاروں نے انچاری سرچ کو فیس بک ایڈکشن کا نام دیا ہے جس میں 423 طالب علموں کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق زیادہ عمر کے افراد کی نسبت نوجوان فیس بک کی طرف زیادہ مائل ہیں جبکہ فیس بک کو کثرت سے استعمال کرنے والوں میں سماجی عدم تحفظ اور ذہنی دبائو پایا گیا ہے جس کی وجہ لوگوں سے براہ راست گفتگو یا تبادلہ خیال کے بجائے ویب سائٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا تبادلہ کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.