25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ماہرین طب نے مصنوعی خون تیار کر لیا
برطانیہ کے ماہرین طب نے مصنوعی خون تیار کر لیا ہے جس کو عنقریب شدید زخمیوں اورمیدان جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کے علاج معالجے میں استعمال کیا جائے گا۔ اس خون کو جس تکنیکس سے تیار کیا گیا ہے اس کو طبی اصطلاح میں ''فارمنگ'' کا نام دیا گیا جس میں ہیماٹوپیکس سیل کو جانوروں کے جسم میں داخل کر کے قابل استعمال خون کی طرح بدلا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک دفعہ میں 20 یونٹ خون تیار کیا جا سکے گاجبکہ شدید زخمی آدمی کو 6 یونٹ خون درکار ہوتا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ اگر اس خون کے استعمال کی منظوری مل گئی تو جنگ کے میدان میں خون کی کمی سے ہلاکتوں کوبڑے پیمانے پر روکا جا سکے گا۔