تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
27 جون 2012
وقت اشاعت: 11:39

معلومات چوری کرنے پرگرفتاریاں

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی سربراہی میں ہونے والی ایک کارروائی میں کریڈٹ کارڈز کی غیر قانونی طور پر معلومات فروخت کرنے کے الزام میں تیرہ ممالک سے کم از کم چوبیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کی جانب سے چار براعظموں میں تقریباً دو سال تک کی جانے والی خفیہ نگرانی کے نتیجے میں یہ کارروائی عمل میں آئی۔
س کے لیے ایف بی آئی نے جون سال دو ہزار دس میں کریڈٹ کارڈ کی خرید و فروخت کے لیے ایک جعلی آئن لائن ویب سائٹ بنائی تھی۔

اس ویب سائٹ پر چوری شدہ کریڈٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈز کے نمبرز کی خرید و فروخت کی جا سکتی تھی۔

گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے بارہ کا تعلق امریکہ جب کہ چھ کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

ان افراد کی عمر اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان ہے اور فراڈ کے الزامات کے تحت انہیں چالیس سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ان میں سے ایک شخص میر اسلام ہیں جن کا آن لائن نام( JoshTheGod) تھا۔

میر اسلام پر چوری کیے جانے والے پچاس ہزار کریڈٹ کارڈز کی معلومات آگے فروخت کرنے کا الزام ہے۔

حکام نے کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے والے اداروں کو بتایا ہے کہ مجموعی طور پر چار لاکھ کارڈ متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں بیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کا نقصان ہونے سے بچ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.