تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
4 مئی 2012
وقت اشاعت: 13:3

مائیکروسافٹ پر جرمنی میں پابندی

جرمنی کی عدالت نے امریکی انٹرنیٹ ادارے مائیکرو سافٹ کو جرمنی میں اپنی مصنوعات کی فروخت سے روک دیا۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق جرمن عدالت نے جرمن مارکیٹ میں کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈو سیون اور ایکس باکس گیمز کنسول کی فروخت سے منع کردیا ہے تاہم اس فیصلے سے ان کی کارکردگی یا آدمنی پر کوئی عملی اثر مرتب نہ ہوگا۔ کیونکہ ان کے جرمن کسٹمرز اپنے آرڈر ہالینڈ کے ڈسٹری بیوشن سنٹر سے بک کروا رہے ہیں جرمنی میں مائیکرو سافٹ پرموٹر رولا موبٹی نے پیٹنٹ قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ قائم کیا تھا جس میں پرموٹر رولا موبٹی جیت گیا تاہم مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے فیصلے کے خلاف منھیم ٹربونل میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.