28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:40
نیا موٹر بائیک انجن تیار کرنے کا اعلان
جاپانی کمپنی ھنڈا موٹر نے ایک نیا موٹر بائیک انجن تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب انجنز کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ موزوں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا 7 سو سی سی فور سٹروک دو سلنڈر انجن یورپ میں معروف ہے یہ 27 کلو میٹر فی لیٹر سفر کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ 500 سے لیکر 750 سی سی کے درمیانی رینج کا بہترین انجن ہے۔ جس کی نمائش نومبر میں موٹر سائیکلوں کی عالمی نمائش میں کی گئی ہے۔ ھنڈا کا کہنا ہے کہ نیا انجن سیاحت اور دیہی علاقوں میں سفر کیلئے ایندھن کے استعمال کی شاندار صلاحیت رکھتا ہے۔