تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
23 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:28

نجی خلائی کپمنی کا پہلا مشن

کیلیفورنیا کی کمپنی ’سپیس ایکس‘ نے خلاء میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے تقریباً آدھا ٹن سازوسامان بھیجنے کے لیے اپنا پہلا خلائی جہاز ’ڈریگن‘ لانچ کر دیا ہے۔

یہ کسی بھی نجی کمپنی کی جانب سے خلاء ساز و سامان کی ترسیل کا پہلا موقع ہے۔
س جہاز کو سپیس ایکس کے خود تیار کردہ راکٹ ’فیلکن 9‘ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا۔ یہ جہاز صرف ساز و سامان سے لدا ہوا ہے اور اس میں کوئی فرد سوار نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈریگن جہاز ایک کیپسول کی شکل کا ہے۔

یہ پرواز فلوریڈا میں واقع ایئر فورس سٹیشن سے مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے شروع ہوئی۔ یہ جہاز ابتدائی دس منٹ میں زمین سے تقریباً تین سو چالیس کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا۔

خلائی جہاز ڈریگن نے راکٹ سے علیحدہ ہونے کے چند لمحوں بعد ہی اپنے شمسی توانائی کے پینل کھول لیے۔

ڈریگن خلائی جہاز کو بین الاقوامی خالائی سٹیشن تک پہنچنے میں چند روز لگیں گے۔ جمعرات کے روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر کی دوری پر پہنچ کر ڈریگن خلائی جہاز کو اپنی جہاز رانی اور زمین سے رابطے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو جمعے کے روز ڈریگن کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے دس میٹر کے فاصلے پر لے جایا جائے گا جہاں خلاباز اسے ایک روباٹک بازو کی مدد سے پکڑ کر خلائی سٹیشن سے منسلک کر دیں گے۔

ڈریگن سے پانچ سو کلوگرام کا ساز و سامان اتار لیا جائے گا جس میں کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ اس ماہ کے آخر تک ڈریگن جہاز زمین پر واپس آ جائے گا۔
یہ مشن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے امریکہ کے خلائی آپریشن کرنے کے انداز میں بڑی تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔

امریکہ کی سرکاری خلائی ایجنسی ناسا کی کوشش ہے کہ معمول کے خلائی آپریشن نجی کمپنوں کے حوالے کر دیے جائیں۔

سب سے پہلے ساز و سامان لے جانے کا کام اور پھر اس دہائی کے آخر تک خلا بازوں کو لے جانے اور واپس لانے کا کام نجی کمپنیوں کو دے دیا جائے گا۔

ناسا امید کرتی ہے کہ اس طرح کام کرنے سے وہ اخراجات میں کمی کر سکیں گے اور انہیں موقع ملے گا کہ وہ زمین سے اور زیادہ دور مثلاً مریخ پر جانے کے مشن کی منصوبہ بندی کر سکیں۔

ناسا نے سپیس ایکس کے لیے چند مرحلہ وار اہداف رکھے ہیں اور ان کے پورے ہونے پر ہی بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک سازو سامان کی ترسیل کا ایک اعشاریہ چھ ارب روپے کا ٹھیکہ انہیں مل سکے گا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.