7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:16
روبوٹ کی حقیقت کے قریب ٹانگیں
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روبوٹ کی مصنوعی ٹانگیں تخلیق کی ہیں جس سے ریڑھ کی ہڈی کے علاج میں مبتلا بچوں کو چلنے میں ملے گی۔
ماہرین نے پیغام کا ایسا سسٹم ایجاد کیا ہے جو پٹھوں کے ذریعے چلنے کو کنٹرول کرے گا۔
ونیورسٹی آف ایری زونا سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے سینٹرل پیٹرن جینریٹر (سی پی جی) کی طرز پر ایک نیٹ ورک بنایا جو ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے پٹھوں کو سگنل بھیجتا ہے۔
سی پی جی سسٹم ان سگنلز کو پیدا کرنے کے بعد انہیں کنٹرول کر کے جسم کے مختلف حصوں سے معلومات اکھٹی کرتا ہے جس سے چلنے میں مدد ملتی ہے۔
اس سسٹم کے ذریعے لوگوں کو سوچے بغیر چلنے میں مدد ملتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایری زونا کی ٹیم نے تجویز پیش کی ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے ریڑھ کی ہڈی کے علاج میں مبتلا بچے چلنا شروع کرتے ہیں۔
ٹیم میں شامل ڈاکٹر تھریسا کا کہنا ہے کہ ہم نے انسانوں کی طرح چلنے والے ایک روبوٹ کو تخلیق کیا ہے جو متوازن ہے۔