25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سعودیہ، یو اے ای کا پابندی کا اعلان
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی کی وجوہات پر وہ بلیک بیری کی چند سروسز پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر سے بلیک بیری سے ای میلز، انٹرنیٹ تک رسائی اور ایک بلیک بیری سے دوسرے بلیک بیری کو فوری پیغامات پر پابندی عائد کر رہا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی ایک بلیک بیری سے دوسرے بلیک بیری کو فوری پیغامات پر پابندی عائد کر رہا ہے۔
دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اس پابندی کی وجہ یہ ہے کہ وہ بلیک بیری سے ان سروسز کی نگرانی نہیں کر سکتے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بلیک بیری کا سرور ان ممالک میں نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بلیک بیری سے استعمال کی جانے والی والی سروسز کی نگرانی نہیں کر پاتے۔
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ پابندی گیارہ اکتوبر سے عائد کی جائے گی جبکہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ یہ پابندی اگست کے آخر تک عائد کردے گا۔
سعودی ٹیلیکام کے بورڈ کے ممبر عبدالرحمان ماذی کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد بلیک بیری کے مالکان پر دباؤ ڈالنا ہے کہ جب بھی معلومات مانگی جائیں فراہم کرے۔
اس وقت سعودی عرب میں چار لاکھ اور متحدہ عرب امارات میں پانچ لاکھ افراد بلیک بیری استعمال کر رہے ہیں۔