26 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:22
شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز میڈرڈ پہنچ گیا
شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز بیس گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد سوئٹزر لینڈ سے میڈرڈ پہنچ گیا ہے.دنیا میں شمسی توانائی سے چلنے والے کسی طیارے نے پہلی مرتبہ بحیرہ روم کو پار کرنے کیلئے مغربی سوئٹزرلینڈ میں ایک ائر فیلڈ سے اڑان بھری تھی. جہاز کو مراکش کے دارالحکومت رباط جانا ہے. تاہم بیس گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد موسم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اسے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اتار لیا گیا. جہاز کا عملہ موسم کی صورت حال جاننے کے لئے محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ رباط روانگی کے لئے سورج کی روشنی سے بھرپور دن کا انتخاب کیا جاسکے.