تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

شمسی توانائی سے دن اوررات میں اڑنے والاجہاز

سوئٹزرلینڈ میں شمسی توانائی سے چوبیس گھنٹے تک اڑنے والے جہاز نےآزمائشی پروازشروع کردی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق جہاز دن اور رات میں چوبیس گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ۔سائنسدانوں کا کہناہے شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز تیار کرنے کے منصوبے میں ستر افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔ جس میں انجینئرز ، الیکٹرانک انجینئیر اور دیگرماہرین شامل ہیں ۔سائنسدانوں کاکہناہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز نے مسلسل چوبیس گھنٹے تک اڑنے کی آزمائشی فلائٹ مکمل کرلی تو اس سے مستقبل میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں پیش رفت میں مدد ملے گی۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
اڑنے والی کار امریکہ ڈرون آبدوز بنانے کی تیاریوں میں
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.