25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سونی ایرکسن کا پلے سٹیشن فون
سونی پر پلے سٹیشن کے موبائل ورژن کو نئی شکل دینے کے لیے بےحد دباؤ تھا
موبائل بنانے والی کمپنی سونی ایکرسن نے ایک ایسا فون متعارف کروایا ہے جس میں پورٹیبل پلے سٹیشن گیمنگ نظام بھی موجود ہے۔
’ایکسپیریا پلے‘ نامی اس فون کو بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگریس میں منظرِ عام پر لایا گیا ہے اور اسے مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس فون کی بازگشت کافی عرصے سے سنی جا رہی تھی اور یہی وجہ تھی اسے متعارف کروائے جانے کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ فون گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں باہر نکلنے والا کی پیڈ نصب ہے۔ اس فون میں الیکٹرونک آرٹس کی فیفا سیریز کے علاوہ اسیسنز کریڈ، دی سمز اور ڈنجن ڈیفنڈر جیسے گیمز موجود ہوں گے۔