تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:25

ویڈیو کی معروف ہولو ویب سائٹ فروخت نہ کرنیکا فیصلہ

ویڈیو کی معروف ویب سائٹ ہولو کے مالکان نے ایپل، یاہو، گوگل اور مائیکرو سوفٹ جیسی بڑی کمپنیوں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی کے باوجود ویب سائٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز کارپوریشن، ڈیسنی اورپرویڈنس کوالٹی پارٹنرز فرم نے جمعرات کو رات گئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ویب سائٹ کی ملکیت اپنے پاس رکھیں گے جو اشتہارات کے ساتھ مفت ٹیلی ویژن اقساط فراہم کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہولو اسکے ہر ایک مالک کیلئے ایک خاص نوعیت اور سٹریٹجک لحاظ سے انتہائی قدر کی حامل ہے، ہم نے اسے فروخت کرنے کا عمل روک دیا ہے اور ہم مزید کامیابی کیلئے ملکر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں تاکہ ویب سائٹ کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ اب یہ یقینی بنانے پر ہو گی کہ بطور مالکان ہماری کوششیں بامعنی طور پر سامنے آئیں اور ہولو کا ایک روشن مستقبل سامنے آ سکے۔ تاہم بیان میں ایک اور مالک گروپ این بی سی یونیورسل کا نام شامل نہیں ہے۔ ہولو جو ٹی وی شوز نشر کرتی ہے کا جولائی میں کہنا تھا کہ اسکے صارفین کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار کے قریب ہے اور 2011ء میں نصف ارب ڈالر کی آمدن حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ ہولو صارفین کو منتخب ٹی وی شوز، موویز دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو اشتہارات کے ساتھ مفت انہیں انکے کمپیوٹرز پر فراہم کی جاتی ہیں۔ صارفین ٹی وی چینلز، گیمنگ کنسولز اور ایپل کے آئی فون و آئی پیڈ سمیت موبائل ڈیوائسز پر فیس ادا کر کے بھی یہ سب چیزیں دیکھ سکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہولو نے پہلی مرتبہ امریکہ سے باہر جاپان میں بھی موویز اور ٹی وی شوز دکھانے کا آغاز کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.