27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:1
وائرلیس کار چارجنگ ٹیکنالوجی کا تجربہ
وائرلیس الیکٹرک کار چارجنگ ٹیکنالوجی یعنی بغیر تار کے ہی بیٹری چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کا ٹیسٹ لندن میں جلد ہی کیا جائے گا۔
چپ بنانے والی کمپنی قوالکم کا کہنا ہے کہ پلگ ان چارجنگ مشکل عمل ہے اور اس کی نئی ٹیکنالوجی کا مطلب یہ ہے کہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ہی بھی اسے چارج کیا جا سکے گا۔
اس طرح کی کار کا تجربہ اس برس کے اختتام تک کیا جائیگا جبکہ فرانس کی کمپنی رینالٹ بھی ایسا ہی ایک ٹیسٹ دو ہزار تیرہ میں کرے گی۔
قوالکم کا کہنا ہے کہ وی ای سی وی ( وائرلیس الیکٹرک وہیکل چارجنگ) ٹیکنالوجی سے بیٹری چارج کرنے کا طریقہ ہی بدل جائیگا۔
’ڈرائیور اپنی الیکٹرک گاڑی کو تھوڑا سا چارج کریں گے اور پھر اس چارجنگ کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائنامک چارجنگ کا استعمال کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بیٹری چھوٹی ہو سکتی ہیں جس سے الیکٹرک کار کا وزن اور قیمت دونوں کم ہوگی۔‘
کمپنی نے اس نئی تکنیک کا نام قوالمک ہالو دیا ہے جس کا کہنا ہے ک اس تکنیک سے بیٹری کو چالیس سے اسّی فیصد تک مستقل چارج رکھا جا سکےگا جس سے بیٹری زیادہ دن تک بھی چلے گی۔
لندن کی کمپنی ڈیلٹا کا کہنا ہے کہ اس نئی تکنیک کی تیار میں وہ بھی اس میں شامل ہے۔ کپمنی کے ٹیکنکل ڈائریکٹر نک کارپینٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی تکنیک کا اضافہ ہے۔
’ہم گاڑی پر بندھے ایک پیڈ کا اضافہ کریں گے جو قوالکم کنٹرول یونٹ سے جڑا ہوگا اور جس کا براہ راست ربط بیٹری سے ہوگا۔‘
اس نئی تکنیک کا ٹرائل آئندہ نومبر میں شروع ہوجائے گا۔ اس کے چارجنک پیڈس مغربی لندن کے قوالکم آفس میں رکھے ہوں گے اور اس کا تکنیکی ہب شہر کے مشرقی علاقے میں ہوگا۔