تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ذوالقرنین نے قومی کرکٹ ٹیم چھوڑ کر بڑی غلطی کی، عبدالرزاق

جنگ نیوز -
ذوالقرنین نے قومی کرکٹ ٹیم چھوڑ کر بڑی غلطی کی، عبدالرزاق

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر متحدہ امارات میں ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کھیل کر سے وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرابو ظہبی سے واپسی پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ انھیں افسوس ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ آخری ون ڈے میچ جیت نہیں سکے تاہم ٹیم نے اچھا فائٹ بیک کیا تاہم ڈے نائٹ کرکٹ میں ٹاس جیتنا بہت اہم ہوتا ہے۔ ذوالقرنین حیدر کے حوالے سے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ ٹیم میں کھیل رہا تھاتاہم ٹیم چھوڑ کر جانا بہت بڑی غلطی تھی جس سے انکے کرکٹ فیوچر پر بُرا اثر پڑے گا۔عبدالرزاق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذوالقرنین حیدر کے چلے جانے سے ٹیم کو کوئی خاص فرق نہیں پرا کیونکہ ابھی وہ ٹیم میں نئے آئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.