تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

آئی سی سی پاکستان کرکٹ کے معاملات کو نہیں چلارہی، ہارون لورگاٹ

جنگ نیوز -
دبئی . . . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایکزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کے لیے ٹریبونل کی تشکیل کی تاریخ نہیں بتا سکتے لیکن کوشش ہو گی کہ جلد ٹریبونل بنا دیا جائے۔آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاورن لورگاٹ نے کہاکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ کے معاملات چلا رہی ہے،یا چلانے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے،ہارون لورگاٹ نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی کے لیے اہم ملک ہے اور انہیں وہاں کے حالات کا بھی اندازہ ہے اس لیے ہر صورت پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کھیل کو شفاف اور بہتر بنانے کیلئے حال ہی میں کیے گئے پی سی بی کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔ ہارون لورگاٹ نے مزید کہا کہ ذوالقرنین حیدر کے معاملے پر پی سی بی تحقیقات کر رہا ہے،آئی سی سی فی الحال اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتی لیکن یہ بات طے ہے کہ کھیل میں کرپشن اور ڈوپنگ جیسے معاملات پر کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں کو آئی سی سی ہیڈکوارٹر اور گلوبل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کروایا گیا اور اکیڈمی کے ہیڈ کوچ روڈنی مارش نے بریفنگ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.