تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

کرکٹ ورلڈ کپ:ڈھاکا میں رنگارنگ تقریب سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع

جنگ نیوز -
ڈھاکا… کرکٹ ورلڈ کپ2011 کے آغاز میں اب100 دن بھی باقی نہیں رہے ۔ گزشتہ شب ڈھاکا میں نیشنل اسمبلی بلڈنگ کے سامنے میگا ایونٹ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی،جس سے ورلڈ کپ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ورلڈ کپ2011 کی میزبانی بنگلہ دیش ،بھارت اور سری لنکا کررہے ہیں ۔بنگلہ دیش میں میگا ایونٹ کے دو کوارٹر فائنل سمیت آٹھ میچز کھیلے جائینگے۔ اس کے علاوہ17 فروری کو ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھی یہیں ہوگی۔ڈھاکا میں منعقد ہونیوالی اس تقریب میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بنگلہ دیش کے ڈپٹی اسپیکر شوکت علی ، کرکٹ بورڈ کے صدراے ایچ ایم مصطفی کمال بھی شریک تھے۔ ممبر آئی سی سی میڈیا کمیٹی محمد جلال یونس نے کاؤنٹ ڈاؤن کا باقائدہ اعلان کیا۔ ورلڈ کپ ماسکوٹ اسٹمپی دیelephant نے ایک بڑی کلاک تھامے کاؤنٹ ڈاون کا آغاز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.