تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ کل سے شرو ع ہو گا

جنگ نیوز -
دبئی …پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ کل سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شرو ع ہو گا۔یہ پہلا موقع ہو گا جب دبئی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کریگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ میچز کی ون ڈے سیریز افریقی ٹیم نے3-2سے اپنے نام کی۔ٹیسٹ سیریز میں بھی دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے ۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل نے بھی دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے،جنہیں ذوالقرنین کی اچانک انگلینڈ روانگی کے بعد طلب کیا گیا تھا۔روانگی سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پر عدنان اکمل نے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں شمولیت پر خوش ہیں۔ٹیسٹ کی تیاری کیلئے دونوں ٹیمیں آج بھی شیڈول کے مطابق پریکٹس کر رہی ہیں۔پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں قیادت کرنیوالے مصباح الحق اب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین محمدیوسف کاکہناہے کہ ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی،ان کی کوشش ہوگی کہ ٹیم کے لیے اہم کردارادا کریں۔پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان اب تک سولہ ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں آٹھ جنوبی افریقا نے جیتے تین میں پاکستان کامیاب رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.