تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

کرکٹ ورلڈ کپ2011کیلئے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سفیر نامزد

جنگ نیوز -
دبئی . . . . . آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ2011کیلئے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو سفیر نامزد کیا ہے۔2011کرکٹ ورلڈ کپ کے کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے اور سو سے بھی کم دن میگا ایونٹ کے آغاز میں باقی رہ گئے ہیں۔ایشیائی سرزمین پر کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے بھارت کے بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ کا سفیر نامزد کیا ہے۔کرکٹ کے میدان پر کئی ریکارڈ کے مالک سچن ٹنڈولکرچھٹی بار ورلڈ کپ میں حصہ لے کر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین جاویدمیانداد کا ریکارڈ برابر کریں گے۔ بھارتی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے سفرمقرر کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور ان کیلئے2011میں ہونیوالے ورلڈ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ وہ ایشیا ئی سرزمین پر کھیلا جارہا ہے۔ سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی نے جو اقدامات کئے ہیں ان کوپروموٹ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.