تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز میں کرکٹ ٹیم کی اجنبی افراد سے ملاقات پر پابندی

جنگ نیوز -
بیجنگ…پاکستان کرکٹ کے گرد منڈلاتے میچ فکسنگ کے کالے بادلوں کی لپیٹ سے ایشین گیمز میں شریک کرکٹ ٹیم کو بچانے کیلئے پلیئرز کی اجنبیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف حسن نے زوانگزو میں میڈیا کو بتایا کہ پی او اے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایشین گیمز کا کرکٹ ایونٹ تنازعات سے پاک رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کے بھی تنازعہ میں نہیں الجھے ، پی او اے کے سربراہ نے بتایا کہ پلیئرز کے کسی بھی اجنبی شخص سے ملنے پر پابندی ہوگی اور اگر کسی سے ملاقات ضروری بھی ہوئی تو وہ ٹیم مینجر کی موجودگی میں ہی ہوگی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ ائی سی سی نہیں اے سی سی کا ایونٹ ہے اس لئے اینٹی کرپشن اور ڈوپنگ معاملات کو بھی ایشین کرکٹ کونسل ہی دیکھے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.