تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئی سی سی کی کلیئرنس سے مشروط

جنگ نیوز -
لاہور…2011 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کی کلیئر نس سے مشروط ہو گا۔انٹرنیشنل کر کٹ کونسل نے پاکستان کر کٹ بورڈ کو30دن کی مہلت دی تھی،وہ مہلت تو ختم ہو گئی۔پی سی بی پر کوئی پابندی بھی نہیں لگی،البتہ آئی سی سی نے پاکستان کر کٹ بورڈ سے ورلڈ کپ میں ٹیم کے اعلان کا اختیار بھی ایسا لگتا ہے کہ چھین لیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کو40سے45کر کٹرز کی فہرست بھیجی ہے،جو انٹرنیشنل کونسل اپنے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کو بھیج چکا ہے۔ ان کر کٹرز میں سے آئی سی سی پی سی بی کو30کر کٹرز کے نام دے گا،جسے30نومبر کو پاکستان کر کٹ بورڈ30ممکنہ کھلاڑیوں کی شکل میں پیش کر ے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.