5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل :پاکستانی کرکٹرز کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے
جنگ نیوز -
لندن ... ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی پولیس ان پاکستانی کھلاڑیوں کودوبارہ طلب کر سکتی ہے جن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی کرکٹرزسلمان بٹ ، محمد عامر، اورمحمد آصف کو پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ بلایا جا سکتا ہے، اخبار کے مطابق پولیس گزشتہ ہفتے کرکٹرز کی فائل پروسیکیویشن کے حوالے کر چکی ہے۔