تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چین کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جنگ نیوز -
گوانگ ژو…ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے میزبان چین کو9 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔چین میں جاری ایونٹ کے پول اے کے پانچویں میچ میں چین کی ٹیم مقررہ20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنا سکی۔پاکستانی بالرز نے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی، اسماویا اقبال، معصومہ جنید، کپتان ثنا میر، ثنا گلزار اور ندا راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان ٹیم نے61 رنز کا ہدف باآسانی1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ندا راشد27اور جویریا ودود ناقابل شکست27رنز بناکر نمایاں رہیں، پاکستان ٹیم نے اتوار کو تھائی لینڈ کو شکست دی تھی، یوں18 نومبر کو ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے جگہ بنالی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.