تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جنگ نیوز -
گوانگ ژو…ایشین گیمز میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے چین کوہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اسنوکر ٹیم سیمی فائنل ہارنے کے باوجودکانسی کاتمغہحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،دوسری جانب میڈل ٹیبل پرمیزبان چین سرفہرست ہے۔گوانگ ژو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ویمن ٹیم نے چین کونووکٹ سے ہرادیا۔چین کی ٹیم پانچ وکٹ پر60رنزبناسکی۔پاکستان نے ہدف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا۔اسنوکرکے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم بھارت سے ہارگئی ،لیکن سیمی فائنل تک رسائی کی وجہ سے پاکستان کوکانسی کاتمغہ مل گیا۔بیڈمنٹن کے ویمنزٹیم ایونٹ میں چین نے تھائی لینڈکوتین صفرسے ہراکرگولڈمیڈل جیت لیا۔میڈل ٹیبل پرچین53گولڈ سمیت92میڈلز کے ساتھ بدستورسرفہرست ہے۔جنوبی کوریادوسرے اورجاپان تیسرے نمبرپرہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.