5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
ایشین گیمز ویمن کرکٹ، پاکستان جاپان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
جنگ نیوز -
گوانگ زو…ایشین گیمز کرکٹ میں پاکستان ویمنز جاپان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ گوانگ زو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جاپان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے، ایما کوری بایاشی 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، پاکستان کی جانب سے ثنا گلزار نے 8 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کپتان ثنا میر، ندا راشد اور معصومہ جنید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور اس طرح پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 62 رنز کا ہدف ملا جسے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا گیا۔