تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ فائنل میں بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

جنگ نیوز -
گوانگ ژو …ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔چین کے شہر گوانگ ژو میں جاری ایشین گیمزکے ویمنز کرکٹ کا فائنل بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم کی منیجرعائشہ اشعر کے مطابق سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وننگ کمبینشن کو برقرار رکھا گیا ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم کو جلد آوٹ کرکے ٹائٹل جیتنے کی بھر پو کوشش کریں گے، دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان نے چین کو سات وکٹوں سے شکست دیکر کونسی کا تمغی جیت لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.