تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز کرکٹ:پاکستان نے بنگلہ دیش کوہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

جنگ نیوز -
گوانگ ژو …پاکستان ٹیم نے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ایشین گیمز میں یہ پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 93 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 92رنز بناکر آوٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کی سلمی خاتون نے 27رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رومان نے 17رنز بنائے پاکستان کی جانب سے ندا راشد نے تین اور کپتان ثنا میر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان نے چین کو سات وکٹوں سے شکست دیکر کونسی کا تمغہ جیت لیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.