تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

صدر ، وزیر اعظم کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کو ایشین گیمز میں پہلا سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم، مینجمنٹ اور کوچز کو بنگلا دیش کے خلاف فائنل میچ میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ وویمن کرکٹ ٹیم کی جیت کرائسز میں گھری قوم کے لئے ایک تحفہ ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ملک واپس آنے پر وزیر اعظم ہاوس میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.