5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر وطن پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔وطن واپسی پر خواتین کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ایشین گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاکستان ویمن ٹیم نے ایشین گیمز میںناقابل شکست رہتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا،ایونٹ میں پاکستان نے پول میچز میں تھائی لینڈ اورچین کوہرایا،سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان جبکہ فائنل میں بنگلادیش کو شکست دی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر کیلئے انعامات کا اعلان کیا تھا ۔