تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

کترینہ کیف بھی کرکٹ کی دلدادہ نکلیں

جنگ نیوز -
کترینہ کیف بھی کرکٹ کی دلدادہ نکلیں

ممبئی…لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی، بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی کرکٹ کی دلدادہ نکلیں، جن کو آؤٹ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔اپنی خوبصورتی سے لاکھوں شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے والی بالی ووڈ کوئن کترینہ کیف فلموں کی شوٹنگ کے دوران اکثرکرکٹ کھیلتی ہیں،جنھیں آؤٹ کرنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہے، کترینہ کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے اداکاررنبیرکپور اور عمران خان کا کہنا ہے کہ کترینہ کو کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق ہے مگر وہ اتنی اچھی کھلاڑی نہیں،اس لیے مجبورا جب وہ آؤٹ ہوتی ہے تو انہیں ناٹ آؤٹ کہنا پڑتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیٹ بے بی کا یہ جنون دیکھ کرایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دن یقیننأ اچھی کھلاڑی بن جائیں گی۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.