تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

آئی سی سی ممالک ڈومیسٹک کرکٹ میں اینٹی کرپشن قوانین کے اطلاق پر رضامند

جنگ نیوز -
دبئی . . . . . . آئی سی سی کے تمام رکن ممالک نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اینٹی کرپشن قوانین نافذ کرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے،جبکہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پرزوردیاہے کہ ٹیم منتخب کرتے وقت انٹرنیشنل کرکٹ کی اقدارکوسامنے رکھاجائے۔آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈکی ٹیلی کانفرنس میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بو رڈ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے تصدیق کی کہ تمام بورڈز ڈومیسٹک کرکٹ میں اینٹی کرپشن قوانین نافذکرنے پررضامند ہیں،ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک یکم اپریل سے پہلے قوانین نافذکردیں گے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے زوردیاکہ پی سی بی پلیئرز کے انتخاب کے وقت انٹرنیشنل کرکٹ کی اقداراوراہمیت کاخیال رکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.