تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ایشین گیمز کرکٹ، پاکستانی ٹیم چین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں

جنگ نیوز -
گوانگ ژو …ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے میزبان چین کو 128رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان خالد لطیف نے شاندار سنچری اسکور کی۔ گوانگژو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک وکٹ کے نقصان پر183رنز بنائے۔ کپتان خالد لطیف اور شرجیل خان نے چینی بالرز کے خلاف بہترین بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 95 رنز جوڑے، شرجیل 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان خالد لطیف نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کر ڈالی، انہوں نے 69 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ جواب میں چینی کھلاڑی پاکستانی بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 9 وکٹ پر صرف 55 رنز بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے کامیاب ترین بولر اعزاز چیمہ رہے جنہوں نے 15رنز دے کر 3اور رضا حسن نے10رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.