تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:47

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔شالیمارکرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 38.4 اوورز میں 247 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔خمان نے 62 اسکور کئے،یاسر عندلیب نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 248 رنز کا ہدف21ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔یاسر عندلیب نے 111 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔نیپال کی جانب سے راجندرا اور جے ساگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز بھی جیت لی ہے۔وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے بھی پاکستان اور نیپال کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا میچ دیکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.