تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:47

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال ہرا کرایک روزہ سیریز3-0سے جیت لی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو آخری ایک روزہ میچ میں نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔ یاسر عندلیب نے پاکستان کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں آخری ایک روزہ میچ میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی،اور34.2 اوورز میں198 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔رام پرساد نے51 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے یاسر عندلیب نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر15.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ ارسلان احمد نے79 اورمنور آصف نے60 رنز بنائے۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور ایم ڈی بیت المال زمرد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔بیت المال کی جانب سے ہر پاکستانی کھلاڑی کو پچاس پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک گراؤنڈ تیار کر کے دے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.