تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کرکٹ ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق جیو سپر کے پاس ہیں ،پیمرا سرکلر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے کیبل آپریٹرزکو ہدایت کردی ہے کہ پاکستان میں صرف جیو سوپر کے پاس سیٹلائٹ اور کیبل پر کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کے نشریاتی حقوق ہیں ،کیبل آپریٹرز کسی بھی دوسرے چینل کے ذریعے ورلڈ کپ میچز دکھانے کے مجاز نہیں ہی۔پیمرا کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق صرف جیو سوپر کو ہی ملک بھر میں کیبل اور سیٹلائٹ پر کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز دکھانے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں ، اور اگر کیبل آپریٹرز کسی بھی دوسرے چینل سے میچز دکھائیں گے تو پیمرا قوانین کے تحت جیو سوپر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کاحق رکھتا ہے ، اس لیے صرف جیو سوپرہی وہ واحد چینل ہوگا جو کیبل اورسیٹلائٹ پر پاکستان میں ورلڈ کپ میچز دکھانے کا اہل ہوگا ،پیمرا نے نئی ہدایات ملک بھر میں موجود دو ہزار پانچ سو سے زائد کیبل آپریٹرز کوجاری کردی ہیں ، کرکٹ ورلڈ کپ کپ انیس فروری سے شروع ہوگا ، چھ ہفتے جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز بھارت سری لنکا اوربنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.