تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 14:20

شاہدآفریدی غیر ذمہ دار کپتان ہیں،کوچ اور منیجر کی رپورٹ

جنگ نیوز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم اور کوچ وقار یونس نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے غیرذمہ دارانہ رویے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو میچز میں شکست کاذمہ دار قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کوچ وقار یونس نے جو ٹور رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرائی ہے اس میں شاہد آفریدی کی کپتانی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وقار یونس نے لکھا ہے کہ شاہد آفریدی بحیثیت کپتان ایک خراب منتظم اور غیر ذمہ دار لیڈرہیں جو دوسروں کے مشوروں پر عمل نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے پاس گیم پلان بنانے کی صلاحیت ہے۔ وقار یونس نے مزید لکھا ہے کہ کوچنگ اسٹاف نے شاہد آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ان کی غیرذمہ داری آڑے آگئی اور اسکی وجہ سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔ مینجر انتخاب عالم نے بھی وقار یونس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ اور کپتان میں بالکل نہیں بنتی، شاہد آفریدی جو فیصلہ کرلیتے ہیں اس کے بعد وہ کسی کی نہیں سنتے، وہ بیٹنگ آرڈر بدلنے اور پاور پلے لینے کے لئے بھی کسی سے مشورہ نہیں کرتے، انتخاب عالم نے لکھا کہ کوچ وقار یونس کے مطابق شاہد آفریدی ٹیم میٹنگ کے دوران ہونے والی باتیں میڈیا کے سامنے لے آتے ہیں جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.