8 جون 2011
وقت اشاعت: 10:2
آفریدی تنازع:عدالت کا فیصلہ قبول کیا جائیگا، پی سی بی
جنگ نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان کا کہنا ہے کہ 9 جون کو سندھ ہائی کورٹ میں بورڈ کے وکلاء پیش ہوں گے۔ شاہد آفریدی بڑے کرکٹر ہیں کوشش تھی کہ معاملہ بورڈ کی کمیٹی کے سامنے ہی حل ہوجاتا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں شاہد آفریدی سے متعلق صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو احترام کیا جائیگا اور جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہوگا۔ سبحان احمد نے ایک بار پھر یہ الفاظ دہرائے کہ شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں ۔ یہ بات تکلیف دہ ہے کہ بورڈ ان کے ساتھ تنازع میں پڑا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے آئی سی سی کے صدر کی روٹیشن پالیسی میں تبدیلی پر کہا کہ پی سی بی کو تحفظات ہیں جس کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔ سبحان احمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے آئینی ترامیم جس کے تحت کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت ختم کرنا شامل ہے اس حوالے سے آئی سی سی کو مشاہدے اور تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کے تحفظات کو درست قرار دیا ہے امید ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔۔