6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
شاہد خان آفریدی انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے
اے آر وائی - کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پرستاروں کی بڑی تعداد نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔
شاہد آفریدی کو انضباطی کارروائی کے آغاز کیلئے آٹھ جون کو لاہور طلب کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی کے خلاف الزامات عائد کئے تھے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور سات دن میں جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔ شاہد آفریدی نے ایک دن بعد ہی پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا تھا جس میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی انضباطی کمیٹی تشکیل دی ہی جس کے رکن شفیق احمد ، سلطان رانا اور عثمان واہلہ شامل ہیں۔